پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیرِ اہتمام آج آزاد جموں کشمیر کے وزیر برائے قانون ، انصاف اورُانسانی حقوق جناب میاں عبد الوحید صاحب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پی پی پی برطانیہ ، لندن اور اسٹوک-آن-ٹرینٹ کے ممبران نے شرکت فرمائی اور میاں صاحب کو خوش آمدید کہا۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر جناب محسن باری صاحب نے کہا کہ نوجوان لیڈرشِپ بلاول بُھٹو زرداری صاحب اور آصفہ بھٹو زرداری صاحبہ نے کارکنان میں نیا جوش و جزبہ بھر دیا ہے اور انشاءاللٰہ آنے والا دور نوجوانوں کا دور ہے اور وہ اس نوجوان قیادت سے انسپائر ہوں گے۔ میاں عبدالوحید نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیر کاز کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ اُس کا سب سے بڑا وکیل ہے۔ مزید یہ کہ پارٹی کامسلم لیگ (ن ) کے ساتھ اتحاد جناب آصف علی زرداری اور جناب بلاول بھٹو کی پاکستان کی ضروریات کو اولیت دینے اور پارلیمانی نظام کو مظبوط کرنے کے عزم کا مظہر ہے، اور اُن کو جمہوریت پسند رویوں کو فروغ دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شگفتہ نسرین صاحبہ، چوہدری نثار صاحب، آفتاب باغی صاحب، اسد نواز صاحب ، عارف مُغل صاحب، چوہدری نوید صاحب اور نوید مُغل صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔